یوم پاکستان کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر کی طرف سے پاکستان کے عوام کو مبارکباد

بدھ 22 مارچ 2017 17:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) یوم پاکستان کے سلسلے میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں تما م اکائیوں نے شرکت کی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقررین نے اس موقع پر پاکستان کے عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی بنیاد23مارچ 1940میں رکھی گئی اور 14اگست1947کو پاکستان معرض وجود میں آیا مگر اسکی تکمیل ابھی ہونا باقی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام گزشتہ 68برس سے تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیںاور اس کیلئے کشمیریوںنے بے مثال قربانیاں دی ہیں ۔ مقررین نے اس موقع پر تکمیل پاکستان کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ حریت قیادت نے جدوجہد آزادی کشمیر کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کیلئے تحریک آزادی کشمیر کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی پاکستان یہ حمایت جاری رکھے گا ۔آخر میں استحکام پاکستان ، شہداء پاکستان اور شہدائے کشمیر کیلئے دعا کی گئی۔