صدر سردار محمد مسعود سے چیئرمین ریڈ کریسنٹ برانچ آزاد کشمیر ڈاکٹر سردار محمود احمد خان کی ملاقات
ریڈ کریسنٹ کے معاملات ، کنٹرول لائن پر بھارتی گولہ باری ،متاثرین کی فوری طبی امداد ،قدرتی آفات کے متاثرین کی مدد و بحالی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
بدھ 22 مارچ 2017 17:17
(جاری ہے)
جوحالت جنگ اور امن دونوں صورتوں میں انسانیت کی خدمت کا فریضہ انجام دیتی ہے۔
جنگ میں زخمیوں کو فوری طبی امداد اور امن کی حالت میں قدرتی آفات سے متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے کردار ادا کرتی ہے ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد خطہ پہاڑی ہونے کی وجہ سے یہاں لینڈ سلائیڈنگ سیلاب زلزلے کی صورت میں قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ جبکہ طویل ترین لائن آف کنٹرول ہونے کے باعث شہری آبادی کو بلا اشتعال بھارتی گولہ بھارتی کا خطرہ ہمہ وقت لاحق رہتا ہے ۔ اس سال میں کنٹرول لائن پر بھارتی گولہ باری سے درجنوں افراد شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ املاک تباہ کی گئیں مال مویشی ہلاک ہوئے اور فصلیں اجڑ گئیں۔ اس صورتحال میں ریڈ کریسنٹ کو آگے بڑھ کر اپنے منشور کے مطابق کام کرنا چاہیے ۔ لیکن گزشتہ عرصے میں تنظیم غیر فعال رہی ۔ اور اسے سیاست کا شکار بنایا گیا ۔ آئندہ ایسا نہیں ہو گا۔ ریڈ کریسنٹ آزاد کشمیر برانچ پیشہ وارانہ انداز میں کام کرے گی اور اس کو ہر قسم کی سیاسی مداخلت سے پاک رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی سرگرمیوں کے لیے حکومت آزاد کشمیر ریڈ کریسنٹ برانچ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی ۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ ایسے اداروں کو غیر ملکی امداد کے ذریعے چلایا جاتا ہے ۔ اس لیے اس کا نظم و نسق مثالی ہو اور پیشہ وارانہ کام کیا جائے ۔ صدر آزاد کشمیر نے چیئرمین ریڈ کریسنٹ کو ہدایت کی کہ وہ کنٹرول لائن پر ملحقہ علاقوں کا خود دورہ کر کے متاثرین کے حالات کا جائزہ لیں ۔ اور انہیں ہر ممکن امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ تنظیم کے کنٹرول لائن سے ملحقہ علاقوں میں دفاتر قائم کئے جائیں تاکہ متاثرین کے درست اعداد و شمار اور ان کی ضروریات کے حوالے سے تخمینہ مرتب کیا جا سکے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمود احمد نے صدر آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ۔ وہ اس پر پورا اتریں گے اور ریڈکریسنٹ برانچ کو عوامی خدمت کا ادارہ بنایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.