23مارچ کا دن ہمیں پاکستان کی خاطر اپنے آبائو اجداد کی قربانیاں یاد دلاتا ہے‘امانت اللہ شادی خیل

پنجابی،بلوچی،پٹھان اورسندھی وغیرہ کے نام پر نہیں بلکہ پاکستانی اور ایک قوم بن کر آگے بڑھنا ہوگا‘صوبائی وزیر آبپاشی

بدھ 22 مارچ 2017 17:17

23مارچ کا دن ہمیں پاکستان کی خاطر اپنے آبائو اجداد کی قربانیاں یاد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا امانت اللہ شادی خیل نے کہا ہے کہ ایمان،اتحاد اورتنظیم کا درس ہمارے ذہنوں میں آج بھی قائم ہے،قائداعظم کے فرمودات پر عمل کر کے ایک قوم بن کر اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنا ہوگا اور پنجابی،بلوچی،پٹھان اورسندھی وغیرہ کے نام پر نہیں بلکہ ایک قوم اورپاکستانی بن کر آگے بڑھنا ہوگا۔

23مارچ کے حوالے سے پوری قوم کو اس تاریخی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے مزید کہا ہے کہ 23مارچ 1940کو قرارداد پاکستان کا دن تاریخ میںمنفرد اہمیت کا حامل ہے ۔یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کیسے ہمارے آبائو اجداد نے اپنی زندگیاں اس پاک وطن کی خاطر نچھاور کردیں اور ایک آزاد اسلامی ریاست کی خاطر اپنی جائیدادیں اور گھر بار سب کچھ چھوڑ چھاڑکر ایک عظیم لیڈر قائداعظم کی قیادت میں ایک صف ہوکر آگے بڑھے اور بے تحاشہ قربانیوں کی بناء پر پاکستان جیسا عظیم اسلامی ریاست کا حصول ممکن ہوا۔

(جاری ہے)

پاکستان وہ پہلا اسلامی ملک ہے جو اسلام کے نام پر وجود میں آیا اور جغرافیائی لحاظ سے پاکستان دنیا بھر میں خاص اہمیت کا حامل ہے۔آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم دشمنان اسلام کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں۔

متعلقہ عنوان :