23مارچ قرارداد پاکستان کا دن برصغیر پاک و ہند کی تاریخ میںمنفرد اہمیت کا حامل ہے ‘ملک تنویر اسلم اعوان

ایمان ،اتحاد اور تنظیم جیسے قائداعظم کے انمول فرمودات پر عمل کر کے ہی دشمنوں کو شکست فاش سے ہمکنار کیا جاسکتا ہے ‘صوبائی وزیر

بدھ 22 مارچ 2017 17:17

23مارچ قرارداد پاکستان کا دن برصغیر پاک و ہند کی تاریخ میںمنفرد اہمیت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) صوبائی وزیر مواصلا ت و تعمیرات ملک تنویر اسلم نے کہا ہے کہ 23مارچ 1940کو قرارداد پاکستان کا دن تاریخ میںمنفرد اہمیت کا حامل ہے ،یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کیسے ہمارے بڑوں نے اپنی زندگیاں اس پاک وطن کی خاطر نچھاور کردیں اور ایک آزاد اسلامی ریاست کی خاطر اپنی جائیدادیں اور گھر بار سب کچھ چھوڑ چھاڑکر ایک عظیم لیڈر قائداعظم کی قیادت میں ایک صف ہوکر آگے بڑھے اور بے تحاشہ قربانیوں کی بناء پر پاکستان جیسا عظیم اسلامی ریاست کا حصول ممکن ہوا۔

23مارچ کے حوالے سے پوری قوم کو اس تاریخی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے مزید کہا ہے کہ پاکستان وہ پہلا اسلامی ملک ہے جو اسلام کے نام پر وجود میں آیا اور جغرافیائی لحاظ سے پاکستان دنیا بھر میں خاص اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم دشمنان اسلام کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں ۔اسوقت پاکستان کو دہشتگردی کا سامنا ہے اور اسکامقابلہ قائداعظم کے فرمودات پر عمل کر کے ہی ممکن ہے ،ایمان،اتحاد اورتنظیم کا درس ہمارے ذہنوں میں آج بھی قائم ہے۔

ایک قوم بن کر اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنا ہوگا اور پنجابی،بلوچی،پٹھان اورسندھی وغیرہ کے نام پر نہیں بلکہ پاکستانی بن کر آگے بڑھنا ہوگا۔پاکستان جیسا ملک جو کہ 14اگست 1947 بالخصوص27رمضان کو وجود میں آیا اور یہ اللہ پاک کا خصوصی کرم تھا کہ اتنے مبارک دن میں پاکستان کا وجود قیام میں آیا، ہمیں بحیثیت پاکستانی تمام صوبوں میں اتحاد قائم کرنا ہوگا اور پہلے مسلم اور پھر پاکستانی بن کر آگے بڑھنا ہوگا۔