صحن حرم میں منگیتر کو شادی کی پیشکش کرنا تُرک نیوز کاسٹر کو مہنگا پڑ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 مارچ 2017 16:51

صحن حرم میں منگیتر کو شادی کی پیشکش کرنا تُرک نیوز کاسٹر کو مہنگا پڑ ..
استنبول (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 مارچ 2017ء) : کچھ دن قبل تُرک نیوز کاسٹر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی مقبول ہوئی تھی جس میں تُرک نیوز کاسٹر نے اپنی منگیتر کی خواہش اور شرط کے مطابق صحن حرم میں خانہ کعبہ کے عین سامنے اپنی منگیتر کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے گھٹنوں کے بل بیٹھ پر انگوٹھی پیش کی تھی ۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل تو ہوئی لیکن سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید پر تُرک نیوز کاسٹر کو یہ ویڈیو ہٹانا پڑ گئی۔

(جاری ہے)

یہی نہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہدف تنقید بنائے جانے پر دلبرداشتہ ہو کر تُرک نیوز کاسٹر نے اپنا اکاؤنٹ بھی بند کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے موقف اپنایا کہ تُرک نیوز کاسٹر نے خانہ کعبہ کے سامنے اپنی منگیتر کو شادی کی پیشکش کر کے خانہ کعبہ کا تقدس پامال کیا ہے۔ اور اسی وجہ سے تپرک نیوز کاسٹر کو سخت اور بے جا تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ لیکن دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ علمائے دین اور مبلغین کی جانب سے خانہ کعبہ میں شادی یا نکاح کرنے سے کبھی منع نہیں کیا گیا۔ بلا شُبہ خانہ کعبہ کا تقدس تمام امت مسلمہ پر فرض ہے لیکن خانہ کعبہ میں شادی یا نکاح کرنے کا مقصد اس رشتے میں برکت اور رحمت کا سایہ بنائے رکھنا بھی ہے۔
Invalid url

متعلقہ عنوان :