چار اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی راولاکوٹ میں عقیدت واحترام سے منائی جائے گی ‘ثاقب فاروق

بدھ 22 مارچ 2017 17:14

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) چار اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی راولاکوٹ میں عقیدت واحترام سے منائی جائے گی مقامی ہوٹل میں( بھٹو ازم اور عہد حاضر )کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیاجائے گا ۔ ان خیالات کااظہار سابق چیئرمین پبلسٹی بورڈ پی ایس ایف ثاقب فاروق ، سابق سنیئر وائس چیئرمین میڈیا سیل پی ایس ایف پاکستان تابش ریاض ، پی ایس ایف کے رہنما احسان محمود ، یونیورسٹی آف پونچھ کے رہنما شہر یار خان ، سننان عزیز ، طیب خان، اطیب ارشاد ، ابریز خان ، گل ریز خان ، جنید خان نے پی ایس ایف کے کارکنو ںکے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کسی شخصیت کا نام نہیں بلکہ یہ ایک سوچ فکر اور نظریے کا نام ہے ۔

(جاری ہے)

ان کے نظریے پر عمل پیرا ہو کر ہی نوجوانوں ، محنت کشوں ، عوام اور خواتین کے مسائل کا حل ممکن ہے ۔انہو ںنے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک میں ایک جمہوری سوچ کو پروان چڑھایا اور عوام کو شعور دیا ۔ذوالفقار علی بھٹو نے سرمایہ دارو ںاور وڈیروں سے دولت چھین کر محنت کشوں ، کسانو ں میں تقسیم کی اور ہر قدم پر آمریت اور آمرانا سوچ کو للکا را تھا اور چار اپریل 1979کو ذوالفقار علی بھٹو کو ایک جھوٹے مقدمے میں پھنسا کر پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیاگیا ۔

ضیاء الحق نے صرف ذوالفقار علی بھٹو کو قتل نہیں کیا بلکہ اٹھارہ کروڑ عوام کا خون کیا ۔ انہو ں نے کہاکہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا اس دن کو بلیک ڈے کے طور پر بناتی ہے

متعلقہ عنوان :