یوم پاکستان کی تقریبات، راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام گیتوں بھری شام کا انعقاد

بدھ 22 مارچ 2017 17:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلہ میں راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام گیتوں بھری شام کا انعقادکیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر وقار احمد کا کہنا تھا کہ 23 مارچ تجدیدِ عہدکا دن ہے جس میں ہر پاکستانی کو جذبہ حب الوطنی کے تحت ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حصول میں بزرگوں کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ نوجوان گلوکار عمران رشدی اور دیگرنے ملی نغمے اور گیت پیش کرکے ملک کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر فنکاروں میں اعزازی سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :