ترقیاتی اسکیموں کو جلد مکمل اورمعیار کا خاص خیال رکھا جائے،ڈپٹی کمشنر شہیدبینظیرآباد

بدھ 22 مارچ 2017 17:04

نواب شاہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر شہیدبینظیرآباد محمدنعمان صدیق نے کہا ہے کہ ضلع میں جاری ترقیاتی اسکیموں کو جلد مکمل کیا جائے اور معیار کا خاص خیال رکھا جائے یہ بات انہوں تعلقہ دوڑ میں جاری ترقیاتی اسکیموں اورزیرتعمیر سڑکوں کے کام کا معائنہ کرنے کے دوران ایگزیکٹو انجنئیر ہائی ویز شہیدبینظیرآباد کو ہدایت دیتے ہوئے کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے باندھی کے نزدیک گاؤں سلطان سیٹھار،گاؤں رحیم داد مری، دوڑ کے نزدیک گاؤں وارث لاشاری اور گاؤں سائیں داد زرداری میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ایگزیکٹوانجنئیر ہائی ویز شہیدبینظیرآباد کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کا کام نیک نیتی سے کیا جائے اور مٹیریل صحیح استعمال کیاجائے اگر کوتاہی یا خراب مٹیریل استعمال کیا گیا تو اس متعلقہ عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔