دبئی میں سیاحتی شعبے میں سالانہ طور پر 12 فیصد اضافہ

بدھ 22 مارچ 2017 16:36

دبئی میں سیاحتی شعبے میں سالانہ طور پر 12 فیصد اضافہ
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ2017ء) :۔دبئی میں سیاحتی میدان میں سال 2017ءکے آغاز میں ہی بے حد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران ہی تین ملین سے زائد افراد نے دبئی کا رخ کیاجو کہ پچھلے سال کی نسبت 4 گنا زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق یہ اضافہ دبئی میں سالانہ طور پر سیاحتی میدان میں 12 فیصد ترقی ظاہر کرتا ہے ۔حالیہ اعدادو شمار کے مطابق سیاحوں کا ایک بڑا حصہ چین اور روس سے تعلق رکھتا ہے ۔محض دو ماہ میں ہی 157,000 چینیوں نے دبئی کا رخ کیا ۔جب کی نئے سال کے دو ماہ کے دوران روس سے تعلق رکھنے والے 65,000 افراد نے روس کا دورہ کیا۔


متعلقہ عنوان :