یوم پاکستان کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر کی طرف سے پاکستان کے عوام کو مبارک باد

بدھ 22 مارچ 2017 17:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) یوم پاکستان کے سلسلے میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں تما م اکائیوں نے شرکت کی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقررین نے اس موقع پر پاکستان کے عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی بنیاد23مارچ 1940ء میں رکھی گئی اور 14اگست1947ء کو پاکستان معرض وجود میں آیا مگر اس کی تکمیل ابھی ہونا باقی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام گزشتہ 68 برس سے تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیںاور اس کیلئے کشمیریوںنے بے مثال قربانیاں دی ہیں ۔ مقررین نے اس موقع پر تکمیل پاکستان کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ حریت قیادت نے جدوجہد آزادی کشمیر کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کیلئے تحریک آزادی کشمیر کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی پاکستان یہ حمایت جاری رکھے گا ۔آخر میں استحکام پاکستان ، شہداء پاکستان اور شہدائے کشمیر کیلئے دعا کی گئی۔