اسلام آبادایئرپورٹ:اے ایس ایف اہلکارکواچانک گولی چلنے پرحراست میں لے لیاگیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 22 مارچ 2017 16:24

اسلام آبادایئرپورٹ:اے ایس ایف اہلکارکواچانک گولی چلنے پرحراست میں ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مارچ2017ء): بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آبادپرفائرنگ کے نتیجہ میں اے ایس ایف کے اہلکارکوحراست میں لے لیاگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آبادپراے ایس ایف سکیورٹی اہلکارکی رائفل سے اچانک گولی چل گئی۔جس پرایئرپورٹ پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ابتدائی انکوائری میں معلوم ہواہے کہ اے ایس ایف اہلکارسے اچانک گولی چل گئی تھی۔ جس کے باعث اہلکارکوحراست میں لے لیاگیاہے۔