خاران کو ترقی کے حوالے سے مثالی ضلع بنا رہے ہیں ،عوام کی خدمت کو فرض سمجھتے ہیں ،میر شعیب نوشیروانی

عوام عملی کام مانگتے ہیں ،اپنے علاقوں کی ترقی چاہتے ہیں ،خالی خولی نعروں سے اور سبز باغ دکھانے سے وہ باخبر ہیں، لیگی رہنماء کا اجتماع سے خطاب

بدھ 22 مارچ 2017 17:02

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء)مسلم لیگی رہنما سابق صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ خاران ضلع کو ترقی کے حوالے سے ایک مثالی ضلع بنا رہے ہیں عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں میرے والد صاحب بحیثیت خادم خاران اور میں بحیثیت فرزند خاران دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہیں عوام کی بڑی تعداد میں ہمارے پارٹی میں شمولیت عوامی خدمت کا واضع ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی نوروز آباد میں نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما سابق ضلعی جنرل سیکرٹری میر شاہ احمد ،عبدالقادر لوراجہ،ملا محمد حسن،داؤد خان ،ماسڑ محمد نوازنوشیروانی کے برادری سمیت مسلم لیگ خاران پینل میں شمولیت کے موقع پر اجتماع سے خطاب میں کیا میر شعیب نوشیروانی نے مختلف کلیوں کا دورہ کیا جہاں کلی تُمپ سے عفی اللہ مینگل،بابو عبدالخالق مینگل نے برادری سمیت ،کلی کوٹان سے سابق تحصیل نائب ناظم میر حفیظ اللہ لوراجہ،کونسلر شکراللہ ساسولی برادری سمیت،کلی زورآباد سے کونسلر محمد یوسف ملازئی،صدام ملازئی،میر پیربخش ملازئی برادری سمیت،کلی زیان سے میر محمد رحیم ملازئی برادری سمیت،کلی گزی سے میر محمد اسحاق ملازئی،ماسٹر عید محمد ملازئی برادری سمیت ،خاران ٹاؤن سے سردار علی شیر داؤودی برادری سمیت مسلم لیگ ق خاران پینل میں شمولیت کا اعلان کیا سابق وزیر میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ خاران کے عوام باشعور ہیں عوام نے علاقے کے مختلف لیڈروں اور پارٹیوں کا بخوبی جائزہ لیا ہے جو لوگ صرف ووٹ اور الیکشن کی خاطر عوام کے ہمدرد بنتے ہیں وہ موسمی پرندوں کی طرح الیکشن کے موقع پر نمودار ہوتے ہیں اور جو حقیقی معنوں میں عوام اور علاقے کی خدمت کا سوچ رکھتے ہیں وہ ہمیشہ اپنے عوام کے درمیان غمی خوشی میں ساتھ رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام عملی کام مانگتے ہیں اپنے علاقوں کی ترقی چاہتے ہیں خالی خولی نعروں سے اور سبز باغ دکھانے سے عوام باخبر ہیں انہوں نے کہا کہ میں اور میرے والد رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی ہمیشہ اپنے عوام کے دکھ درد میں ساتھ رہے ہیں اسی حوالے سے خاران کے عوام نے ہر الیکشن میں ہمارے مقابلے میں بڑے سے بڑے قوتوں کو شکست دیکر ہمیں عوامی خدمت کا موقع فراہم کیا ہے ۔