بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی ترجیح ہے ،ْوزیر اعظم محمد نواز شریف

بدھ 22 مارچ 2017 17:01

بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی ترجیح ہے ،ْوزیر اعظم محمد نواز شریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی ترجیح ہے ،ْ بلوچستان کے عوام سی پیک اور گوادر کی بندرگاہ سمیت بڑے ترقیاتی اقدامات سے بہت زیادہ مستفید ہوں گے ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کوپختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی سے وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کے دور ان بات چیت کررہے تھے ملاقات کے دوران قومی اہمیت اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔ بلوچستان میں جاری ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کے عوام سی پیک اور گوادر کی بندرگاہ سمیت بڑے ترقیاتی اقدامات سے بہت زیادہ مستفید ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :