صدر مملکت سے آغا خان کونسل کے پاکستان میں صدر حافظ شیرعلی کی ایوان صدر میں ملاقات، یوم پاکستان کے موقع پر مبارکباد کا خط دیا

آغا خان کے رفاحی اداروںکی پاکستان میں سماجی و اقتصادی خدمات لائقِ تحسین ہیں،ممنون حسین شمالی علاقوں میں خدمات سے عوام کے معیار زندگی میں اضافہ ہوا، صدر مملکت کی تحریک پاکستان میں سر سلطان شاہ آغا خان کے کردار کی تعریف

بدھ 22 مارچ 2017 17:01

صدر مملکت سے آغا خان کونسل کے پاکستان میں صدر حافظ شیرعلی کی ایوان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آغا خان کی متاثر کن اور متحرک قیادت میں آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک ،آغا خان فائو نڈیشن اور آغا خان ہیلتھ سروسز کی جانب سے پاکستان میں مہیا کی جانیوالی سماجی و اقتصادی خدمات لائقِ تحسین ہیں۔صدر مملکت نے یہ بات آغا خان کونسل کے پاکستان میں صدر حافظ شیرعلی سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے بدھ کے دن ایوانِ صدر، اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی اور یوم پاکستان کے موقع پر آغا خان کی طرف مبارکباد کا خط پیش کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور خاص طور پر شمالی علاقوں میں AKDN کی مسلسل مصروفیات سے ملک کے بنیادی ڈھانچے اور عوام کی زندگیوں میں نمایاں فرق نظر آ رہا ہے۔

(جاری ہے)

صدر ممنون حسین نے آغا خان کے دادا سر سلطان شاہ آغا خان کا بحیثیت آل انڈیا مسلم لیگ کے پہلے صدر، ان کی صلاحیتوں اور تحریک پاکستان میںان کے کردار کو سراہا۔حافظ شیر علی نے پاکستان میں جاری مختلف شعبوں اور خصوصی طور پر ہائی ایکسی لینس سکول اسلام آباد کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا خصوصی منصوبوں پر ۱۱ جولائی ۷۱۰۲ کو عزت مآب آغاخان کی ڈائمنڈ جوبلی کے دن کام کا آغاز کیا جائے۔صدر نے آغا خان کو ان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے دوران پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔