ممبئی کے مضافاتی علاقے میں ایک ماں چیخ پکا ر کر کے اپنے بیٹے کو تیندوے سے چھڑا لیا

بدھ 22 مارچ 2017 17:01

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) بھارتی شہر ممبئی کے مضافاتی علاقے آرے کالونی میں ایک ماں کی چیخوں نے اس کے بچے پر حملہ کرنے والے تیندوے کو ڈرا دیا اور وہ بچے کو چھوڑ کر بھاگ گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق تین سالہ بیٹے کے ہمراہ کسی کام سے جارہی تھی کہ ایک تیندوے نے جھاڑی کے پیچھے سے اچانک نکل کر بچے پر حملہ کردیا ۔ تیندوے کو دیکھتے ہی ماں نے زور زور سے چیخنا شروع کردیا جس سے ڈر کر تیندوا بچے کو چھوڑ کر واپس بھاگ گیا۔ اس واقعہ میں بچہ معمولی زخمی ہوا جس کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :