پنجا ب یونیورسٹی میں طلبہ تصادم کی ایف آئی آر درج

بدھ 22 مارچ 2017 16:56

پنجا ب یونیورسٹی میں طلبہ تصادم کی ایف آئی آر درج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء)تھانہ مسلم ٹائون پولیس نے گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی کی طلباء تنظیموں کے درمیان ہونے والے تصادم کی ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق یہ ایف آئی آر مختلف دفعات کے تحت ایس ایچ او تھانہ مسلم ٹائون کی مدعیت میں درج کی گئی ہے جبکہ تصادم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے یونیورسٹی میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے مدد لی جائے گی اورملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔