وزیراعظم نواز شریف کی طویل عرصہ بعد سینٹ میں آمد ، منہ دکھا کر چلے گئے

بدھ 22 مارچ 2017 16:56

وزیراعظم نواز شریف کی طویل عرصہ بعد سینٹ میں آمد ، منہ دکھا کر چلے گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) وزیراعظم میاں نواز شریف کی طویل عرصہ بعد سینٹ میں آمد ،چند لمحات بعد رخصتی ، اپوزیشن و حکومتی اراکین کو ہاتھ ملا کر اپنی آمد کا بتایا ایوان کو منہ دکھا کر چلے گئے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز وزیر قانون زاہد حامد کی جانب سے پاکستان کے دستور میں مزید ترمیم بل کا ( اٹھائیسویں ترمیم ) کو سینٹ میں پیش کیا تو وزیراعظم اچانک ایوان میں آئے اور چند لمحات بعد ہی چلے گئے انہوں نے سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن سمیت چند حکومتی و اپوزیشن کے اراکین سے ہاتھ ملایا اور ایوان سے چلے گئی

متعلقہ عنوان :