رینجرزکاکورنگی نمبرڈھائی پہاڑی کے اطراف میں سرچ آپریشن 5مشتبہ افراد گرفتا ر

بدھ 22 مارچ 2017 16:47

رینجرزکاکورنگی نمبرڈھائی پہاڑی کے اطراف میں سرچ آپریشن 5مشتبہ افراد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) رینجرزکاکورنگی نمبرڈھائی پہاڑی کے اطراف میں سرچ آپریشن 5مشتبہ افرادزیرحراست ملزمان محمدعلی عرف بابااورسرورعرف موٹاکے جوئے اورمنشیات کے اڈے مسمارکرکے نذرآتش کردیے ۔چھاپے کے دوران 2جواری چھت سے کودگئے ،تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح زمان ٹائون تھانے کی حدودکورنگی نمبرڈھائی پرپہاڑی کے اطراف میں رینجرزنے سرچ آپریشن کرتے ہوئے داخلی وخارجی راستوںکورکاوٹیںلگاکرمکمل طورپربند کردیا۔

(جاری ہے)

اہلکاروںنے سرچ آپریشن کرتے ہوئے گھرگھر تلاشی لی اوروہاںقائم محمدعلی عرف باباسرورعرف موٹاکے جوئے اورمنشیات کے اڈے پرچھاپہ مارکر5مشتبہ افرادکوحراست میں لے کرتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا،باخبرذرائع نے بتایاکہ زیرحراست افراد کے قبضے سے اسلحہ اورمنشیات برآمدہوئی ہے ۔باخبرذرائع نے مزیدبتایاکہ رینجرزنے منشیات اورجوئے کے اڈوںکومسمار کرتے ہوئے نذرآتش کردیاہے اورتمام قماربازی کاسامان بھی اپنی تحویل میں لے لیاہے ۔