ریلوے اسٹیشن سے شام نگر تک کے روٹ پر سپیڈو بس سروس بند

بدھ 22 مارچ 2017 16:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) ریلوے اسٹیشن سے شام نگر تک کے روٹ پر سپیڈو بس سروس روک دی گئی ہے یہ بس سروس مذکورہ روٹ پر صرف پیر کے روز ہی دکھائی دی جب وزیراعلیٰ پنجاب نے سپیڈوبس سرروس کے منصوبے کا افتتاح کیا تھا پیر کے روز بس کو چلانے کے لئے شام نگر روڈ کی دوکانیں بند کروائی گئیں لیکن بعدازاں بس کمپنی انتظامیہ نے شام نگر روڈ سے تجاوزات کے مکمل خاتمے تک بس سروس معطل کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :