لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد منصوبہ ہے،میاں عرفان دولتانہ

بدھ 22 مارچ 2017 16:43

لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد منصوبہ ہے ۔یہ منصوبہ پنجاب کے عوام کیلئے خصوصی جبکہ پاکستان کے عوام کیلئے عمومی طورپرانتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔پنجاب حکومت کے دیگر ترقیاتی منصوبوں کی طرح لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کا منصوبہ بھی فن تعمیر اور اعلی معیار کا شاہکارہوگا۔

منصوبے پر دن رات کام کر کے اسے مقررمدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گااورمنصوبے کی تکمیل سے عوام کو ٹرانسپورٹ کی جدید ترین سہولت میسر آئے گی۔ پنجاب حکومت عوام کو ٹرانسپورٹ کی معیاری ،آرام دہ،باکفایت اورمحفوظ سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں پر خطیر وسائل صرف کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ صوبائی درالحکومت میں اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کی تکمیل سے ٹرانسپورٹ کلچر میں تبدیلی آئے گی۔

مفاد عامہ کے اس شاندار منصوبے کو نہایت شفاف طریقے سے برق رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے پر پنجاب حکومت کی پوری ٹیم نے بے پناہ محنت کی ہے اوریہ منصوبہ عوام کے لئے آمد ورفت میں آسانیاں پیدا کرے گا تعمیراتی کام کے دوران عالمی معیار کے حفاظتی انتظامات ہو کئے جائیں گے۔ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے بھی ابھی سے جامع منصوبہ بندی کرلی جائے گی تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوںنے کہا کہ تعمیراتی کام کے دوران عوام کی سہولت کیلئے بھر پور آگاہی مہم چلائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :