Live Updates

نواز نے منی لانڈرنگ کرنیوالے مجرم کو نیشنل بنک کا صدر تعینات کردیا،عمران خان

بدھ 22 مارچ 2017 16:33

نواز نے منی لانڈرنگ کرنیوالے مجرم کو نیشنل بنک کا صدر تعینات کردیا،عمران ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی جانب سے اقرباء پروری اور اداروں کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے ، نوازشریف نے اپنے لئے منی لانڈرنگ کرنیوالے مجرم کو نیشنل بنک کا صدر تعینات کردیا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز عمران خان نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ نوازشریف نے اقرباء پروری کا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے اپنے لئے منی لانڈرنگ کرنیوالے شخص کو نیشنل بنک کا صدر بنا دیا ہے جبکہ کرپشن کے الزام میں کرکٹرز کو پھر ہمارے معاشرے میں برا بھلا کیوں کہا جاتا ہے کیو نکہ نوازشریف نے الیکشن فکس کرنیوالے نجم سیٹھی کو تو کرکٹ بورڈکا سربراہ بنا رکھا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :