پشاور میں سرچ آپریشن،46 افراد گرفتار، اسلحہ و منشیا ت بر آمد

بدھ 22 مارچ 2017 16:33

پشاور میں سرچ آپریشن،46 افراد گرفتار، اسلحہ و منشیا ت بر آمد
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) پشاورمیں اکیڈمی ٹاون، سفید ڈھیری، پشت خرہ اور ملحقہ علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران 46 افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن میں 2 اشتہاریوں سمیت 46 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار افراد سے 6 پستول، درجنوں کارتوس اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔سرچ آپریشن میں 15 مشتبہ اور مشکوک افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 31 افراد کو کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ ہونے پر گرفتار کیا گیا ہی

متعلقہ عنوان :