لاہور ایئرپورٹ سے اسلحے سے بھری گاڑی پکڑی گئی

گاڑی سے 223 بور کی رائفلز، 7 میگزین اور درجنوں گولیاں برآمد ، ایک شخص گرفتار

بدھ 22 مارچ 2017 16:33

لاہور ایئرپورٹ سے اسلحے سے بھری گاڑی پکڑی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دہشت گردی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اسلحے سے بھری گاڑی کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) ذرائع کے مطابق بلال نامی ایک شخص اسلحے سے بھری گاڑی لے کر لاہور ایئرپورٹ میں داخل ہوا، جس پر اے ایس ایف کے عملے نے کاروائی کی اور مذکورہ گاڑی کو حراست میں لیا۔ذرائع کے مطابق گاڑی سے 223 بور کی رائفلز، 7 میگزین اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں۔دوسری جانب اے ایس ایف نے گاڑی کی تلاشی لینے کے بعد مذکورہ شخص کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں

متعلقہ عنوان :