پی آئی اے کا بوئنگ 777طیاروں میں جدیدسہولیات فراہم کرنے کافیصلہ

طیاروں میں لائیو ٹی وی اورانٹرنیٹ کی سہولت بھی فراہم کی جائیگی،نئی سہولتوں کے ساتھ پہلاطیارہ اکتوبرمیں فلائٹ میں شامل ہوگا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 22 مارچ 2017 16:03

پی آئی اے کا بوئنگ 777طیاروں میں جدیدسہولیات فراہم کرنے کافیصلہ
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مارچ2017ء) : پی آئی اے نے بوئنگ 777طیاروں میں جدیدسہولیات فراہم کرنے کافیصلہ کرلیاہے،جس کیلئے 5ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے بوئنگ طیاروں میں نئی سہولتوں کے ساتھ پہلاطیارہ اکتوبرمیں فلائٹ میں شامل ہوگا۔طیاروں میں جدیدترین ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم بھی فراہم کیاجائیگا۔طیاروں میں لائیو ٹی وی اورانٹرنیٹ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :