دبئی کی اماراتی ائیرلائن کا الیکٹرانکس کی اشیاءکے بین پر ردعمل ، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

بدھ 22 مارچ 2017 16:02

دبئی کی اماراتی ائیرلائن کا الیکٹرانکس کی اشیاءکے بین پر ردعمل ، سوشل ..
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ2017ء) :۔دو روز قبل امریکی حکومت نے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ممالک پر دوران فلائیٹ الیکٹرانک کے بڑے آلات لانے پر پابندی عائد کی تھی۔جس پر دبئی کی اماراتی ائیرلائن نے ایک ویڈیو کے ذریعے اس پر ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔عرب نیوز کے مطابق اماراتی ائیرلائن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک ویڈیو اشتہار پوسٹ کیاہے۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو اشتہار میں سب سے پہلے ایک ”اب بھی کسی کو لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹس کی ضرورت ہے ؟“اس کے بعد ہالی ووڈ سٹار جینیفر اینیسٹن فلائیٹ کے انٹرٹینمنٹ سسٹم میں ویڈیو گیمز کھیلتی ہوئی دکھائی گئیں ہیں۔واضح رہے کے جینیفر اینیسٹن کی یہ ویڈیو نئی نہیں ہے بلکہ یہ اکتوبر2016ءمیں ہی ریلیز کی گئی تھی۔تاہم اس میں نئی محض ایک سطر ہے ”اب بھی کسی کو لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹس کی ضرورت ہے ؟“جس کا کلپ ویڈیوکے آغاز میں آتا ہے۔اس اشتہار کا اختتا م اماراتی ائیرلائن کے طیارے کی اونچی پرواز سے اختتام ہوتا ہے۔اس انسٹا گرام پر ہزاروں لوگوں نے کچھ ہی وقت بعد ردعمل ظاہر کرنا شروع کردیا، ساتھ ہی ساتھ ان کا کہنا تھا کہ اماراتی ائیرلائن نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرکے نہایت اچھا اقدام اٹھایا ہے۔