اوستہ محمد ،میونسپل کمیٹی کے سینیٹری انسپکٹر کی من مانیاں عروج پر،صفائی کا نظام درہم برہم

بدھ 22 مارچ 2017 16:30

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء)میونسپل کمیٹی کے سینیٹری انسپکٹر کی من مانیاں عروج پر ۔ اوستہ محمد شہر میں صفائی کا نظام درہم برہم۔شہر میںاپنی مرضی کے محلوں کی صفائی کروا کر دوسروں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔میونسپل کمیٹی کے عملے کا پورے شہر میں صفائی کروانا فرض ہے ۔ناکہ اپنی من پسند محلوں میں شہر میں صفائی کرائی جائے ۔

(جاری ہے)

سینیٹری انسپکٹر کے عوام کے ساتھ رویہ بھی ٹھیک نہیں۔سینیٹری انسپکٹرکا شہریوںسے بد اخلاقی اور تلخ رویہ کا نوٹس لیا جائے سینیٹری انسپکٹرکی وجہ سے دن بدن شہر میں مسئلے پیدا ہو رہے ہیں۔ڈی سی جعفرآباد ،اے سی اوستہ محمد ،چیئرمین میونسپل کمیٹی اوستہ محمد ،وائیس چیئرمین ، چیف آفسیر اس جانب فوری نوٹس لیںاورسینیٹری انسپکٹر کو تبدیل کر کے اوستہ محمد کی عوام کو اس عذاب سے نجات دلائی جائے۔