فاٹا اور پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے چھ اضلاع میں تیسرے روز بھی خصوصی انسداد پولیو مہم جاری رہی

بدھ 22 مارچ 2017 16:29

فاٹا اور پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے چھ اضلاع میں تیسرے روز بھی خصوصی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) فاٹا اور پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے چھ اضلاع میں تیسرے روز بھی خصوصی انسداد پولیو مہم جاری رہی۔ پشاور۔ کوہستان۔ شانگلہ اور بٹگرام کی تمام یونین کونسلوں جبکہ ایبٹ آباد اور مانسہرہ کی مخصوص یونین کونسلز میں بچوں کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

مہم کے دوران افغان مہاجرین کیمپ اور آئی ڈی پیز کیمپوں میں بھی بچوں کی ویکسی نیشن ہو رہی ہے۔ تین روزہ مہم کے دوران باجوڑ،مہمنداورکزئی،کرم ،ایف آرپشاور اورایف آرکوہاٹ میں بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جارہے ہیں ۔ جبکہ شمالی و جنوبی وزیرستان ،خیبرایجنسی ،ایف آرٹانک، ایف آرلکی،ایف آرڈیرہ اسماعیل خان اورایف آربنوں میں بھی انسداد پولیو مہم جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :