سندھ ہائی کورٹ کاکے الیکٹرک کو اضافی بلنگ کی مد میں وصول کئے گئے باسٹھ ارب روپے واپس کرنے کا حکم

بدھ 22 مارچ 2017 16:29

سندھ ہائی کورٹ کاکے الیکٹرک کو اضافی بلنگ کی مد میں وصول کئے گئے باسٹھ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کے الیکٹرک کے شیئرز فروخت کرنے سے قبل اضافی بلنگ کی مد میں وصول کئے گئے باسٹھ ارب روپے واپس کیے جائیں۔ سندھ ہائیکورٹ نے چائینیز کمپنی سمیت وفاق اور کے الیکٹرک سے 28 مارچ تک جواب طلب کر لیاہے۔سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک کے شیئرز چینی کو فروخت کرنے سے قبل عوامی واجبات کو ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

عدالت میں بیرسٹر فیصل قریشی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ واپڈا رپورٹ کے مطابق کیالیکٹرک کراچی کے شہریوں سے باسٹھ ارب روپے اضافی بلنگ کی صورت میں وصول کرچکی ہے اور ایک ارب چوبیس کروڑ ڈالر حکومت پاکستان کی بقایاجات ہیں، اضافی بلنگ کی رقم شہریوں کو واپس کروائی جائے۔ درخواست پر دوران سماعت سندھ ہائیکورٹ میں فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ کراچی الیکٹرک پہلے اضافی بلز کی رقم واپس کرے پھر کیالیکٹرک کے شیئر فروخت کرنے بات کی جائے۔عدالت نے واپڈا، نیپرا، این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک فوکل کو اٹھائیس مارچ کو طلب کرتے ہوئے چینی کمپنی کو سفارتخانے کے ذریعے نوٹس بھیجنے کا بھی حکم دے دیا ۔

متعلقہ عنوان :