ڈنمارک نے ملک میں مقیم پاکستانی شہریوں پر اپنے رشتہ داروں کیلئے وزٹ ویزہ کے حصول پر پابندی عائد کر دی

بدھ 22 مارچ 2017 16:27

ڈنمارک نے ملک میں مقیم پاکستانی شہریوں پر اپنے رشتہ داروں کیلئے وزٹ ..
ناروے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) ڈنمارک نے ملک میں مقیم پاکستانی شہریوں پر اپنے رشتہ داروں کیلئے وزٹ ویزہ کے حصول پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ڈنمارک نے ویزہ سسٹم کی پانچویں درجہ بندی میں پاکستان کو بھی شامل کر لیا ،ْ صومالیہ، شام اور عراق پہلے سے ہی اس درجہ بندی میں ہیں۔ڈنمارک کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد اب ملک میں مقیم پاکستانی اپنے والدین یا رشتہ داروں کو وزٹ ویزہ پر نہیں بلا سکیں گے۔