گوجرانوالہ، نازیبا حرکات سے منع کرنے پر اوباش کا لڑکی پر سربازار تشدد

بدھ 22 مارچ 2017 16:27

گوجرانوالہ، نازیبا حرکات سے منع کرنے پر اوباش کا لڑکی پر سربازار تشدد
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء)نازیبا حرکات سے منع کرنے پر اوباش نوجوان کا جوان سالہ لڑکی پر سربازار تشدد ڈنڈوں سوٹوں کے وار کر کے سرپھاڑ دیا بال کاٹ کر اہل علاقہ نے بمشکل جان چھڑوائی اوباش قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار، تاحال پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تھانہ دھلے کے علاقہ شاہین آباد کی رہائشی 19 سالہ صباغربت کے باعث لوگوں کے گھر کام کاج کرتی تھی جس سے وہ بچوں کا پیٹ پالتی محلے کا اوباش نوجوان یاسر آتے جاتے موبائل کا نمبر مانگتا اور بیہودہ باتیں کرتے گزشتہ روز گھروں کے کام کاج کے بعد فارغ ہو کر گھر جاتے ہوئے یاسر اور اس کے ساتھیوں نے روکا اور بیہودہ مذاق کرنا شروع کر دیا۔