وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں ایف سی کے میجر مدثر اورسپاہی مطیع اللہ کی شہادت پر خراج عقیدت ، شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار

بدھ 22 مارچ 2017 16:27

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں ایف ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اورکزئی ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں ایف سی کے میجر مدثر اورسپاہی مطیع اللہ کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کی بہادری پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور شہید ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیا ۔