مسلم لیگ(ق)26مارچ کو ملتان میں میدان سجائے گی

بدھ 22 مارچ 2017 16:18

مسلم لیگ(ق)26مارچ کو ملتان میں میدان سجائے گی
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) مسلم لیگ(ق)26مارچ کو ملتان میں میدان سجائے گی ،ملتان میں جلسہ عام سے چوہدری پرویز الہی اور دیگر سینئررہنما خطاب کریں گے ،مسلم لیگ(ق)کی مقامی تنظیموں نے جلسہ کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

خانیوال روڈ بپی والا ملتان میں منعقدہ جلسے میں جنوبی پنجاب بھر سے مسلم لیگ(ق)کے کارکنوں کی شرکت متوقع ہے ،مسلم لیگ ق کے رہنمائوںکا کہنا ہے کہ 26مارچ کو ملتان کے بعد سیالکوٹ، قصور، شیخوپورہ اور چکوال میں بھی جلسے ہوں گے۔ پورے ملک میں رابطہ عوام مہم کو تیز کیا جائے گا۔ حکمران ناکام ہو چکے ہیں، ہمیں عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :