مارچ اسلامی ممالک کی تاریخ کا سب سے بڑا دن ہے ‘جس میں اسلام کی بنیاد پر ایک وطن حاصل کرنے کی قرارداد منظور ہوئی،23مارچ کا یہ تاریخی دن دوقومی نظریے کی آبیاری اور تجدید عہد کا پیغام دیتاہے،پوری قوم ایک بار پھر یہ عہد کرے کہ وہ اس مملکت خداداد کو اسلام کی بنیاد پر استوار کرے گی

جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی کا یوم پاکستان پر جاری بیان

بدھ 22 مارچ 2017 16:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ 23مارچ اسلامی ممالک کی تاریخ کا سب سے بڑا دن ہے جس میں اسلام کی بنیاد پر ایک وطن حاصل کرنے کی قرارداد منظور ہوئی،23مارچ کا یہ تاریخی دن دوقومی نظریے کی آبیاری اور تجدید عہد کا پیغام دیتاہے،پوری قوم ایک بار پھر یہ عہد کرے کہ وہ اس مملکت خداداد کو اسلام کی بنیاد پر استوار کرے گی،ان خیالات کااظہارانھوںنے پیغام میں کیا،انھوںنے کہاکہ دوقومی اسلامی نظریے کی گرفت ڈھلی پڑی تو یہ ملک جواللہ نے انعام کے طورپر دیاتھا وہ دولخت ہوگیا،اللہ سے جو عہد کرکے یہ ملک حاصل کیاتھا اس کی طرف رجوع کرنا ہے،اللہ کے نظام کو نافذ کرنا ہے،کشمیری آج بھی اسی دوقومی اور اسلامی نظریے کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں،23مارچ کا یہ تاریخی دن ہم حال میں منارہے ہیں کہ ہم ایک ایٹمی پاکستان م ہیںاسلامی ممالک کی واحد ریاست ہے جو ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہے،پوری دنیا میںاس کا ایک مقام ہے،پاکستان کی سلامتی استحکام اور مضبوطی ہی کشمیرکی آزادی کی ضمانت ہے۔

(جاری ہے)

کشمیری تکمیل پاکستان تک اپنی جدوجہد جاری رکھیںگے۔پاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت اورعوام اس تاریخی دن پر یہ عہد کریں کہ ہم نے اس کو اور بلندیوںکی طرف لے جانا ہے،حقیقی جشن اس وقت ہوگا جب کشمیرپورا کا پورا آزاد ہوکر ملت پاکستان کا حصہ بنے گا ۔