جدہ پولیس نے کار سے نومولود بچے کی نعش برآمد کر لی

بدھ 22 مارچ 2017 16:16

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) جدہ پولیس نے کار سے نومولود بچے کی نعش برآمد کر لی۔جدہ پولیس کے مطابق ایک مشکوک کارالفیصل روڈ پر جارہی تھی کہ پولیس نے اسے رکنے کا کہا لیکن حبشی ڈرائیور نے گاڑی کی رفتار تیز کردی ۔

(جاری ہے)

ڈرائیور کے ساتھ ایک مسافر بھی موجود تھا ۔پولیس نے گاڑی کا پیچھا کیا ۔دوران تلاشی گاڑی سے ایک نومولود بچے کی نعش برآمد ہوئی ۔ڈرائیور کا کہنا ہے کہ اسکا اس بچے سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ تو مسافروں کو جدہ اتارنے جا رہا تھاتاہم پولیس نے اس بارے میں تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :