قائداعظم محمد علی جناح ؒ شاعر مشرق ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال ؒ برصغیر جنوبی ایشیا کے عظیم رہنما اور قائد تھے

پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنما ہمایوں زمان مرزا کا یوم پاکستان پر پیغام

بدھ 22 مارچ 2017 16:08

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنما چیئرمین جموں کشمیر ہیومن رائٹس کمیشن ہمایوں زمان مرزا نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح ؒ شاعر مشرق ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال ؒ برصغیر جنوبی ایشیا کے عظیم رہنما اور قائد تھے قائداعظم محمد علی جناح ؒ جیسی نابغہ روزگار شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں قائداعظم محمد علی جناح ؒ نے انگریز وں اور ہندوئوںکو اپنی اعلیٰ دانشمندی فہم و فراست اور عقل مندی سے شکست سے دوچار کیا اور پاکستان جیسے عظیم ملک کی بنیاد رکھی قائداعظم محمد علی جناح ایماندار اعلیٰ اوصاف اور کردار کے غازی تھے محمد علی جناح ؒ نے پاکستان کو بنا دیا لیکن افسوس آج جناح کے پاکستان کو دہشت گردی ،فرقہ واریت اور لاقانونیت کی بھینٹ چڑھا دیا گیا پاکستان کے اندر جنرل ایوب خان جنرل یخی خان جنرل ضیا الحق کے بد ترین آمروں نے پاکستان کو تباہی کی طرف گامزن کیا قائداعظم ؒ کی وفات کے بعد پاکستان کو تیسری دنیا کے عظیم لیڈر جناب ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پاکستان کو ایک متفقہ اسلامی آئین قادیانیوں کو غیر مسلم اور سب سے بڑھ کر پاکستان کو پہلی ایٹمی قوت سے ہمکنار کیا ۔

(جاری ہے)

افسوس کے بھٹو شہید کو ظالم ڈکٹیٹر جنرل ضیا الحق نے ذاتی دشمنی کی بناء پر قتل کردیا قائداعظم محمد علی جناح ؒ ،علامہ محمد اقبال ،ذوالفقار علی بھٹو اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے پاکستان کے اندر دہشت گردی اور فرقہ واریت کو ضیا الحق جیسے ظالم ڈکٹیٹر کی باقیات نے پروان چڑھایا ۔ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنما چیئرمین جموں کشمیر ہیومن رائٹس کمیشن ہمایوں زمان مرزا نی23مارچ یوم پاکستان کے 77ویںیوم آزادی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔

ہمایوں زمان مرزا نے پاکستان اللہ کے فضل و کرم سے 27رمضان المبارک لیلتہ القدر کی مقدس رات کو معرض وجود میں آیا اس کی حفاظت اللہ نے اپنے ذمے لے رکھے ۔امریکہ ،بھارت ،اسرائیل ،افغانستان و دیگر ممالک کی خفیہ ایجنسیاں پاکستان میں دہشت گردی اور حالات خراب کرنے میں ملوث ہیں اس کے باوجود پاکستان کے بیس کروڑ عوام اور پاکستان کی مسلح افواج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ اور اس کے با ہمت جوانوں اور دو کروڑ سے زائد کشمیری عوام سیسہ پلائی دیوار کی طرح دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ۔

ہمایوں زمان مرزا نے کہاکہ برصغیر میں مسلمانوں کے لیے الگ مملکت کا دو قومی نظریہ حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال ؒ نے 1930میںخطبہ الہ آباد میں پیش کیا اور آل انڈیا مسلم لیگ کے 27ویں سالانہ اجلاس منعقدہ 23مارچ 1940منٹو پارک ( اقبال پارک ) لاہور جس میں برصغیر کے تمام علاقوں کے ایک لاکھ سے زائد چیدہ چید ہ راہنمائوں ممبران نے شرکت کی اس میں شیر بنگال مولوی افضل حق نے قرار داد پیش کی جو کہ دو قومی نظریہ پر مشتمل تھیں انہوں نے کہاکہ پھر چند سال بعد قائد اعظم محمد علی جناح ؒکی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان کا قیام عمل میں آیا ۔

انہوں نے کہاکہ قیام پاکستان کے لیے بانیان پاکستان نے مسلسل جدوجہد کی اور آگ و خون کے دریا عبور کر کے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے بعد دنیا میں مذہب اسلام کی بنیاد پر یہ واحد مملکت وجود میں آئی۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کے پہاڑ پاکستان کی سلامتی کے ضامن ہیں کشمیر سے نکلنے والے دریائوں کا رخ پاکستان کی جانب ہے اگر خدا نخواستہ بھارت نے پاکستان کی طرف پیش قدمی کی تو اسے کشمیر یوں کی لاشوں سے گزار کر جانا ہو گا ۔