جوڈو کراٹے بیک وقت ایک کھیل اور بغیر ہتھیارکے اپنا دفاع کرنے کافن بھی ہے‘آزادکشمیر کے بچے اور بچیاں اس کھیل میں غیر معمولی دلچسپی لے رہیںہیںجو خوش آئند ہے

صدر آزاد کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چودھری صہیب سعید کا تقریب سے خطاب

بدھ 22 مارچ 2017 16:08

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) صدر آزاد کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چودھری صہیب سعید نے کہاہے کہ جوڈو کراٹے بیک وقت ایک کھیل اور بغیر ہتھیارکے اپنا دفاع کرنے کافن بھی ہے۔آزادکشمیر کے بچے اور بچیاں اس کھیل میں غیر معمولی دلچسپی لے رہیںہیںجو خوش آئند ہے۔اس کھیل کی وجہ سے بچوں میں ڈسیپلن، اعتماد اورہمت میں اضافہ ہوتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے یوشو کنگفوچائنیز مارشل آرٹ کلب میرپور میں قائداعظم ٹورنامنٹ کے حوالے سے بچے اور بچیوں کی تیاری کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے کہاکہ اس کھیل کی تمام اشکال انسانی جسم میں برداشت کی قوت بڑھانے کے بنیادی عمل کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔ مارشل آرٹ میں چند پاکستان نوجوان نے عالمی ریکارڈ قائم کرکے گنیزبُک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام شامل کروایا ہے آزادکشمیر میں حکومتی سطح پر اس کھیل کو فروغ دینے کی کوشش کریں گے تاکہ آزادکشمیر کے نوجوان اس کھیل میںمزید نگھار لا کر اپنا اور وطن کا نام دنیا بھر میں روشن کرسکیں۔

(جاری ہے)

تقریب سے انچارج یوشو کنگفوچائنیز مارشل آرٹ کلب ظہیر جعفری نے مہمان خصوصی اور دیگر شرکاء تقریب کو کلب کی سابقہ کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ یوشو کنگفوچائنیز مارشل آرٹ کلب میں بچوں کو چھوٹی عمر سی ہی اپنے دفاع اور ڈسیپلن کی تریبت دی جاتی ہے تاکہ بچوں میں خود اعتمادی آئے اور معاشرے میں اپنا مثبت کردارادا کرسکیں ۔

تقریب کے اختتام پر راجہ حفیظ ،سنئیر صحافی ملک عامر اعوان،چودھری حمزہ نعیم،سید ایاز شاہ ،راجہ سعد،خواجہ سہیل شاہین،محمد آصف ،محمد وقار اور دیگر نے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے بچوں میں اسناد اور کپ تقسیم کیے۔تقریب کے اختتام پر یوشو کنگفوچائنیز مارشل آرٹ کلب کے بچے اور بچیوں نے اپنے کھیل کے فن کا مظاہرہ کرکے تقریب کے شرکاء کو محضوظ کیا۔

متعلقہ عنوان :