پاکستان سعودی عرب سے مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کیلئے کوشاں ہے، طارق فاطمی

بدھ 22 مارچ 2017 16:07

پاکستان سعودی عرب سے مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کیلئے کوشاں ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب سے مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کیلئے کوشاں ہے،پاکستانی کارکنوں کی معاونت پر سعودی حکومت کے شکرگزار ہیں۔وہ بدھ کو ریاض میں سعودی وزیرعلی بن ناصر سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب سے مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کیلئے کوشاں ہے،پاکستانی کارکنوں کی معاونت پر سعودی حکومت کے شکرگزار ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر نے کہا کہ پاکستان کارکن دونوں ملکوں کے تعلقات کے استحکام کیلئے تقویت کا باعث ہیں،پاکستانی کارکنوں کی بہبود کیلئے مزید اقدامات کریں گے۔