وزیراعظم ایوان بالا کے اجلاس میں 20منٹ تک موجود رہے

بدھ 22 مارچ 2017 16:07

وزیراعظم ایوان بالا کے اجلاس میں 20منٹ تک موجود رہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) وزیراعظم نوازشریف ایوان بالا کے اجلاس میں 20منٹ تک موجود رہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعظم نوازشریف پاکستان آرمی ایکٹ میں ترمیم اور 28ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بلوں پر بحث کے دوران ایوان میں آئے،تقریباً 20منٹ بیٹھنے کے بعد واپس چلے گئے،ان کو رخصت کرنے کیلئے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار،وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف اور وزیرقانون و انصاف زاہد حامد ان کے ہمراہ ایوان سے باہر گئے۔

متعلقہ عنوان :