درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے،درخت صاف ستھرے ماحول اور زمین کی خوبصورتی کے بھی ضامن ہیں،ایم پی اے شاویز

بدھ 22 مارچ 2017 16:07

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء)ایم پی اے شاویزنے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہونے کے ساتھ ساتھ صاف ستھرے ماحول اور زمین کی خوبصورتی کا ضامن بھی ہیں انہوں نے یہ بات جنگلات کے عالمی دن کے حوالے سے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین حسن ابدال میں پودا لگانے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈویژنل فارسٹ آ فیسر سید کامران کاظمی ،اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال مجاہد عباس پرنسپل نزہت شکر کالج سٹاف اور طالبات بھی موجود تھی ایم پی اے شاویز خان نے کہا کہ ہمیں درخت لگانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور درخت کاٹنے کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے ڈویژنل فارسٹ آ فیسر سید کامران کاظمی نے اس موقع پر جنگلات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ درخت لگا کر ان کی حفاظت کر نا ہمارا فرض ہے موجودہ دور میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے سے ہی صاف ستھرے ماحول میسر آ سکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی ترقیاتی منصوبے کا پانچ فیصد بجٹ شجر کاری کے لئے مختص کیا جائے تو بہت بڑی تبدیلی آ سکتی ہے بعد ازاں جنگلات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔