چیئرمین پاکستان کیمسٹ اور ڈرگسٹ ایسوسی ایشن اٹک قاضی شعیب کے بھائی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

بدھ 22 مارچ 2017 16:07

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) جنرل پوسٹ آفس اٹک کے سابق آفیسر چیئرمین پاکستان کیمسٹ اور ڈرگسٹ ایسوسی ایشن اٹک قاضی شعیب کے بڑے بھائی قاضی محمد عارف اچانک حرکت قلب بند ہونے باعث انتقال کر گئے انکی نماز جنازہ پیپلز کالونی اٹک پارک میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن اٹک کے صدر طارق محمود،سیکرٹری جنرل غلام دستگیر بھٹی،چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اٹک کے صدر ارشد جمیل،ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر راجہ ممد صدیق،وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان،پی ٹی آئی کے ضلعی راہنماء سید یاور حسین بخاری،چیئرمین سینٹرل یونین آف جرنلسٹ اٹک رانا شوکت علی،وارڈکونسلر شیخ ظہور الہی،ڈرگسٹ سٹور کے مالکان ،محکمہ ڈاک سے تعلق رکھنے والے اہلکاران و افسران صحافیوں کے علاوہ اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی مرحوم نے اپنے سوگوران میں دو بیٹے دو بیٹیا ںاورایک بیوہ چھوڑی۔

متعلقہ عنوان :