سندھ ہائی کورٹ سے سی ٹی ڈی کا سب انسپکٹر گرفتار کرلیا گیا

بدھ 22 مارچ 2017 15:34

سندھ ہائی کورٹ سے سی ٹی ڈی کا سب انسپکٹر گرفتار کرلیا گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس میں ملوث ملزم کے بھائی سے رشوت لینے کے الزام میں سندھ ہائی کورٹ سے سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر اعظم چوہدری کو حراست میں لے لیا گیاہے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں سی ٹی ڈی گارڈن کے سب انسپکٹر اعظم چوہدری کو تحویل میں لے لیا گیا جبکہ عدالت نے ایس ایس پی سی ڈی ٹی جنوبی منیر شیخ کو بھی فوری طلب کرلیا سب انسپکٹر پر ایئرپورٹ حملہ کیس کے ملزم کے بھائی اقبال کی رہائی کے لئے ساڑھے تین کروڑ روپے وصول کرنے کے الزام ہیں۔

دوران سماعت چیف جسٹس احمد علی شیخ نے ریمارکس دیئے کہ ایک طرف پولیس کے جوان شہید ہورہے ہیں تو دوسری جانب محکمے کی کچھ کالی بھیڑیں مال بنانے میں مصروف ہیں اس موقع پر چیف جسٹس نے سی ٹی ڈی انسپکٹر سے دریافت کیا کہ معصوم شہریوں سے کتنے پیسے لئے آپ کے اثاثے کتنے ہیں اور کتنی گاڑیاں ہیں اس موقع پر جیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کس بنیاد پر دس سال سے سی ٹی ڈی میں کام کر رہے ہیں کیا آپ کو کوئی خصوصی مہارت حاصل ہے ۔

متعلقہ عنوان :