وزیراعلیٰ سندھ کا صوبے کے 20ہزاراسکولوں میں بیت الخلا تعمیرکرنے ،اساتذہ کی تربیت کیلئے اکیڈمی کے قیام کا اعلان

تعلیم کا معیاربہتراورجہالت کا خاتمہ کردیا جائے توملک سے دہشت گردی اورجرائم ختم ہوجائینگے،سید مراد علی شاہ کا اجلاس سے خطاب

بدھ 22 مارچ 2017 15:34

وزیراعلیٰ سندھ کا صوبے کے 20ہزاراسکولوں میں بیت الخلا تعمیرکرنے ،اساتذہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بیت الخلا سے محروم سندھ کے 20ہزاراسکولوں میں فوری بیت الخلا تعمیرکرنے اوراساتذہ کی تربیت کے لیے اکیڈمی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔بدھ کو وزیراٰعلی سندھ کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کے اہم ترین اجلاس میں سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیمی معیارکی بہتری اوربنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے اس امرپرافسوس کا اظہارکیا کہ صوبے کے 20ہزاراسکول بیت الخلا سے محروم ہیں۔ مراد علی شاہ نے تین ماہ میں اسکولوں میں بیت الخلا کی تعمیرکا حکم دیا۔ اجلاس میں اساتذہ کی تربیت کے لیے اکیڈمی کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اچھی تعلیم کے فقدان کی وجہ سے قوم مسائل کا شکارہے۔تعلیم کا معیاربہتراورجہالت کا خاتمہ کردیا جائے توملک سے دہشت گردی اورجرائم ختم ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :