Live Updates

تحریک انصاف نے پارٹی فنڈنگ کیس میں جواب داخل کرانے کے لئے مزید وقت مانگ لیا

اگر کوئی اور وقت مانگتا تو آپ اس کے خلاف کوئی فورم نہ چھوڑتے ،ْ چیف الیکشن کمشنر

بدھ 22 مارچ 2017 15:34

تحریک انصاف نے پارٹی فنڈنگ کیس میں جواب داخل کرانے کے لئے مزید وقت مانگ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) تحریک انصاف نے پارٹی فنڈنگ کیس میں جواب داخل کرانے کے لئے مزید وقت مانگ لیا جبکہ الیکشن کمیشن نے آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت 3 اپریل تک ملتوی کر دی۔ بدھ کو تحریک انصاف پارٹی فنڈز کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں ہوئی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل نے جواب جمع کرانے کے لئے 30 مارچ تک کا وقت دینے کی درخواست کی ۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگر کوئی اور وقت مانگتا تو آپ اس کے خلاف کوئی فورم نہ چھوڑتے۔ کسی غلط فہمی میں نہ ڈالیں آج وقت دیا تو مزید مہلت نہیں دی جائیگی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر جواب داخل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3 اپریل تک ملتوی کردی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات