گلگت بلتستان میں کل یوم پاکستان جوش وخروش سے منایاجائے گا

بدھ 22 مارچ 2017 15:34

گلگت بلتستان میں کل  یوم پاکستان جوش وخروش سے منایاجائے گا
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) ملک کے دیگرحصوں کی طرح گلگت بلتستان کے عوام بھی کل یوم پاکستان پورے جوش وخروش سے منائیں گے۔

(جاری ہے)

23مارچ کی صبح گلگت کے سٹی پارک میں پاک فوج کی جانب سی21توپوں کی سلامی سے دن کاآغازکیاجائے گا،جبکہ صوبائی دارلحکومت سمیت صوبے کی دیگر مساجد میں ملک کی سلامتی اورترقی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ 75سال پہلے منظورکئے جانے والے قراردادپاکستان کے حوالے سے پورے گلگت بلتستان میں تقاریب کاانعقادکیاجائیگا۔اس موقع پرطلباء اورعوام جوش وخروش اورجذبے کے ساتھ ریلیوں اورواکس کااہتمام کریں گے جبکہ پورے صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :