استوراورگلگت کے مختلف علاقوں کے لئے نیاکرایہ نامہ جاری

بدھ 22 مارچ 2017 15:34

استور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء)ڈپٹی کمشنراستوررحمان شاہ نے استوراورگلگت کے مختلف علاقوں کے لئے مسافروین کے کرایوں میں نمایاں کمی کی ہے۔ استورسے گلگت کیلئے سابقہ کرایہ 300،استورسے جگلوٹ سے 150،استورسے پارشجنگ گائوں تک 100،استورسے گڈائی تک 90روپے تھا۔

(جاری ہے)

نئے کرایہ نامہ کے مطابق استورتا گلگت کا کرایہ 220روپے،استور تا جگلوٹ سے 100روپے، استورتا پارشجنگ سے 90روپے جبکہ استورتا گڈائی 80روپے مقررکیاگیا ہے۔استورکے شہریوں نے ڈپٹی کمشنرکے اس اقدام کوسہراتے ہوئے ان کاشکریہ اداکیااور کہاکہ ہم نے کرایوں میں کمی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنراستورکودرخواست کی تھی جس پرفوری ایکشن لینے کیلئے ہم ڈپٹی کمشنرکے مشکورہیں۔