مارچ یوم تجدید عہد کا دن ہے، عہد کریں گے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 22 مارچ 2017 15:29

مارچ یوم تجدید عہد کا دن ہے، عہد کریں گے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 23 مارچ یوم تجدید عہد کا دن ہے، اس دن عہد کریں گے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ بھارت گیدڑ بھبکیاں مارتا ہے، اندر کچھ اور باہر کچھ اور بات کرتا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہزاروں لوگوں نے جانیں دیں جبکہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے ملک و قوم کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔

قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے ملک کے لئے اپنے خون کا عطیہ دیا۔ 23 مارچ یوم تجدید عہد کا دن ہے، اس دن عہد کریں گے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی جبکہ دہشت گردی کے خاتمے کا کریڈٹ تمام لوگوں کو جاتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، بھارت اندر کچھ اور باہر کچھ اور بات کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلے پانی بند کرنے کی بات کی، اب مذاکرات کی میز پر آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :