اختیارات پارلیمنٹ کے پاس ہونے چاہئیں اور اسی کی بالادستی ہونی چاہیے، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کا ایوان بالا میں اظہارخیال

بدھ 22 مارچ 2017 15:17

اختیارات پارلیمنٹ کے پاس ہونے چاہئیں اور اسی کی بالادستی ہونی چاہیے، ..
اسلام آباد ۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی پاکستان آرمی (ترمیمی) بل 2017ء کی حمایت نہیں کرتی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں بل کی منظوری سے قبل اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ اختیارات پارلیمنٹ کے پاس ہونے چاہئیں اور اسی کی بالادستی ہونی چاہیے۔ ہمارے لوگوں کے خلاف قانون سے ماوراء کارروائیاں ہو چکی ہیں، اختیارات جمہوری اداروں کے پاس ہونے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :