بھارتی ریاست اترپردیش میں 4 کروڑ مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 مارچ 2017 15:01

بھارتی ریاست اترپردیش میں 4 کروڑ مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا
بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 مارچ 2017ء) : بھارتی ریاست اتر پردیش میں مقیم 4 کروڑ مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے ہندؤوں نے گوشت کی دکانوں کو آگ لگا دی۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے نئے وزیر اعلیٰ جوگی ادیا ناتھ کو منتخب ہوئے ابھی محض دو روز ہوئے ہیں کہ ریاست میں ہندو انتہا پسند آپے سے باہر ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اتر پردیش کے نئے وزیر اعلیٰ مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتے رہے ہیں یہاں تک کہ انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اتر پردیش میں مقیم 4 کروڑ مسلمانوں کو ہندوستان چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا۔ ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ مذبح خانے گوشت کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔ مسلمانوں کے ساتھ اس قدر ناروا سلوک کے بعد مذکورہ ریاست میں مسلمانوں کا جینا دو بھر ہو گیا ہے جو ہندو انتہا پسندوں اور بھارت کے مکروہ چہرے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :