غزہ میں اسرائیلی توپخانے کی بمباری، فلسطینی نوجوان شہید،متعدد زخمی

بدھ 22 مارچ 2017 15:05

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) غزہ میں اسرائیلی توپخانے کی بمباری کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی توپخانے کی فائرنگ کے نتیجے میں غزہ میں ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔

(جاری ہے)

یہ بات ایک فلسطینی اہلکار نے صحافیوں کو بتائی۔ فلسطینی وزارت صحت کے ایک ترجمان کے مطابق اسرائیلی آرٹلری فائر کی زد میں آ کر ایک 18 سالہ فلسطینی نوجوانشہید جبکہ دو دیگر فلسطینی زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ تینوں افراد اسرائیل اور اس فلسطینی علاقے کے درمیان واقع سرحدی زون میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :