شمالی شام میں امریکی قیادت میں فضائی حملے میں 33 افراد ہلاک،متعدد زخمی

حملے میں صوبہ الرقہ میںداعشکے زیرِ قبضہ قصبے المنصورہ کے قریب سکول کو نشانہ بنایا گیا، جسے بے گھر انسانوں کے ایک مرکز کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا،سکول میں تقریبا 50 بے گھر کنبے رہائش پذیر تھے،سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس

بدھ 22 مارچ 2017 15:05

دمشق/بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) شمالی شام میں امریکی قیادت میں ہونے والے ایک فضائی حملے میں 33افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی شام میں امریکی قیادت میں فضائی حملہ کیا گیا ہے جس میں 33افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق اس حملے کا نشانہ صوبے الرقہ میں دہشت گردگروپ اسلامک اسٹیٹ کے زیرِ قبضہ قصبے المنصورہ کے قریب ایک سکول کو بنایا گیا، جسے بے گھر انسانوں کے ایک مرکز کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔

آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمان کے مطابق ملبے میں سے لوگوں کو باہر نکالنے کا کام بدستور جاری ہے اور اب تک صرف دو افراد کو زندہ باہر نکالا جا سکا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والے اسکول میں تقریبا پچاس بے گھر کنبے رہائش پذیر تھے۔

متعلقہ عنوان :